شاہد آفریدی کا شاہین آفریدی سے بیٹی کا رشتہ کرنے سے متعلق ردعمل آ گیا
پاکستان کے مشہور زمانہ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹی کا کرکٹر شاہین آفریدی کے ساتھ رشتہ طے کرنے سے متعلق وضاحت کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے میرے خاندان سے رابطہ کرکے شاہین آفریدی کیلئے میری بیٹی کا رشتہ مانگا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں خاندان ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ نے چاہا تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔
Shaheen's family approached my family for my daughter. Both families are in touch, matches are made in heaven, if Allah wills this match will be made too. My prayers are with Shaheen for his continued success on and off the field.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 7, 2021
انہوں نے شاہین آفریدی کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ میدان اور میدان سے باہر جیت کیلئے میری دعائیں شاہین آفریدی کے ساتھ ہیں۔
شاہد آفریدی کے بیان پر شاہین آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا "لالا آپ کی نیک تمناؤں کا شکریہ، اللہ تعالی ہر کسی کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے، آپ پوری قوم کا فخر ہیں ”
Alhumdulillah. Thanks Lala for your prayers. May Allah SWT make things easier for everyone. You are the pride of entire nation. https://t.co/xfQYnb0ONZ
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 7, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے مشہور کرکٹر شاہین آفریدی کا رشتہ اسٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے ساتھ طے ہوگیا ہے۔
خبر دینے والے صحافی کا کہنا تھا دونوں خاندانوں کی اجازت کے بعد شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے درمیان رشتے سے متعلق افواہوں پر وضاحت کرنا چاہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی کا پروپوزل قبول کرلیا گیا ہے یہ طے کیا گیا ہے کہ بچی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد 2 سال کے اندر باقاعدہ منگنی بھی کردی جائے گی۔
Masha Allah ❤️❤️
MashaAllah
congrats MashaAllah
Beteyann sanjhi hottie Hain Congratulations
اّلّلہ آسانی کرے ، آمين
Shahid ke mun mein naswar hein just for laugh