شاہین آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی، دونوں نے کیا کہا ؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی جو پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ایک بار پھر سے اپنی بیٹی کی منگنی کی خبر کو لے کر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

آپ کو یہ بتائیں کہ شاہد آفریدی کی بیٹی اور پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی اور رشتہ طے پا جانے سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں اور اب ان کا اپنا بیان بھی سامنے آگیا ہے خبر سامنے آنے کے بعد جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے تو کچھ نے جھوٹی خبر بھی قرار دے دیا ۔

شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی منگنی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کیا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں اور جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اگر اللہ نے چاہا تو یہ رشتہ بھی بن جائے گا شاہد آفریدی نے مزید یہ کہا کہ میری دعائیں شاہین کے ساتھ ہیں کہ وہ میدان میں اور میدان سے باہر کامیاب ہوں۔ شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی ٹویٹ کو ریٹویٹ کیا اور شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ الحمداللہ دعاؤں کے لئے شکریہ لالہ ۔دعا ہے کی چیزوں کو اللہ تعالی سب کے لئے آسان بنائے آپ قوم کا فخر ہیں۔

آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ ویسے تو شاید آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا خاندان سے متعلق ت خبریں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے البتہ بیٹیوں کے ہمراہ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول رہتی ہیں ۔بعض اوقات ان کی بیٹیاں ٹی وی پروگرامز میں شرکت بھی کرتی ہیں۔شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں پانچویں بیٹی کی پیدائش گزشتہ برس فروری میں ہوئی تھی جس کا نام عرواہ ہے۔

ان کی پہلی چار بیٹیوں کے نام اقصی، انشاء، اجوا، اور اسمارہ ہیں ان میں سے دو بیٹیوں کی عمر 15 سال سے زائد ہے ناظرین شاہین شاہ آفریدی کی عمر بیس برس ہے اور انہوں نے دسمبر 2018 میں قومی ٹیم کے لیے ٹیسٹ ڈبیئو کیا تھا وہ اپنی متاثر کن بولنگ کی وجہ سے کافی مقبول ہیں حال ہی میں انہوں نے 100 ٹی ٹونٹی وکٹس لینے والے پہلے کم عمر بالر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>