پاکستانی نوجوان نے بین الاقوامی سائنسدان کا ایوارڈ حاصل کر لیا

پاکستانی نوجوان نے بین الاقوامی سائنسدان کا ایوارڈ حاصل کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران 21 سالہ عمیر مسعود نے "ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ” حاصل کیا۔

کانفرنس میں 121 ممالک سے نوجوان طالب علموں نے شرکت کی۔

عمیر کا اپنی کامیابی پر کہنا تھا کہ ان کو یہ اعزار حاصل کرنے میں تین سال لگے۔ انہوں نے بتایا کے وہ متعدد بار اپنی ریسرچ میں ناکام ہوئے تھے مگر انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔ ان کے مطابق ان کی جدوجہد آسان نہ تھی۔

عمیر نے ملک کے نوجوانوں کو جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ متعدد بار حوصلہ شکن ناکامی کے باوجود بھی انہوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

ان کے مطابق وہ روایتی طالب علموں کی طرح رٹا لگانے کی بجائے تحقیق اور سوالات کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہیں نے مزید بتایا کہ ایف ایس سی میں اچھے نمبرز نہ حاصل کر پانے کی وجہ سے ملک کی کئی جامعات میں ان کا داخلہ نہیں ہو سکا۔

اپنی علم حاصل کرنے کی جستجو میں بالآخر ان کو ایک آن لائن کورس ملا جس کے توسط سے ان کو جیکسن لیبارٹری کے بارے میں پتا چلا۔

ان کو موقع ملا کہ وہ اپنی ریسرچ میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ کورس کے اختتام پر ان کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >