مرحوم عبدالقادر کو ستارہ امتیاز کے ساتھ دیا گیا غیر ضروری حکومتی تحفہ تنقید کی زد میں

مرحوم کرکٹر عبدالقادر کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا،میڈل  کے ساتھ مزید کیا تھا؟

سابق ٹیسٹ کرکٹر مرحوم عبدالقادر کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے مرحوم عبدالقادر کو بعداز وفات ستارہ امتیاز سے نوازا ہے اور گورنر ہاؤس پنجاب میں ان کی اہلیہ نے ستارہ امتیاز وصول کیا جس میں حکومت کی جانب سے ایک خط، میڈل اور ایک ہزار روپے تھے۔

مرحوم کرکٹر عبدالقادر کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا،میڈل  کے ساتھ مزید کیا تھا؟

مرحوم کو ستارہ امتیاز ملنے پر ان کے بیٹوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ صدر پاکستان عارف علوی نے 14 اگست 2020 کو لیجنڈ اسپنر مرحوم عبدالقادر کے لئے ’ستارہ امتیاز‘ کا اعلان کیا تھا۔

مرحوم کرکٹر عبدالقادر کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا،میڈل  کے ساتھ مزید کیا تھا؟

ستارہ امتیاز میں دیئے جانے والی رقم کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا جب یہ ایوارڈ دینے لگتے کیا گورنر اتنی بھی جسارت نہیں کرتے کہ پوچھ ہی لیں کہ اس میں کیا کیا دیا جا رہا ہے؟ ایک لیجنڈ کو اس کے مرنے کے بعد ایوارڈ دے رہے اور وہ بھی ہزار روپے۔ بندہ کچھ تو۔

ایک اور صارف نے کہا کہ لیجنڈری عبدالقادر کو صدر پاکستان نے نشان امتیاز کا اعلان کیا ، کل جب گورنر ہاؤس سے ایوارڈ وصول کیا تو ایواڈ کے ساتھ ایک لفافہ بھی تھا، جب گھر آ کر لفافہ کھولا تو اس میں پورے 1000 روپے تھے 100 کے دس نئے نکور نوٹ تھے۔۔ شرم نہی آئی صدر مملکت کو یہ پیسے دیتے ھوئے۔

واضح رہے کہ عبدالقادر ستمبر 2019 میں اپنے آبائی شہر لاہور میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے تھے۔

  • چول کے بچوں عبد القادر کے بچوں کو پیسوں کی ضرورت نہیں بلکہ عزت کی ضرورت ہے۔۔۔جو حکومت نے دی ہے۔۔ اگر حکومت ایک لاکھ روپے بھی دیتے تب بھی بھونکنے والوں نے بھونکنا تھا۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >