معروف ترک ڈرامہ سیریل "کورلش عثمان” جلد ہی نجی پاکستانی چینل پر پیش کیا جائے گا

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کو جلد ہی پاکستانی ناظرین کیلئے جیو انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جائے گا، ڈرامہ کا پرومو جاری ہونے کے بعد مداحوں میں جلد از جلد اس ڈرامے کو پاکستانی سکرین پر دیکھنے کی بے چینی بڑھنے لگی۔

جیو انٹرٹینمنٹ نے ڈرامے کا پرومو جاری کیا تو اس سیریل کے فینز نے بہت ہی اچھا رسپانس دیا اور چینل انتظامیہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ای میل کے ذریعے بتایا کہ انہیں اس سیریل کا کس بیتابی سے انتظار تھا۔

اس ڈرامے کا ٹیزر/ پرومو جیو انٹرٹینمنٹ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر کیا جس میں کائی قبیلے کا جھنڈا اور اس ڈرامے کا مشہور میوزک بھی سنایا گیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کی جانب سے کورلش عثمان کے دوسرے سیزن کو میرا سلطان کی کامیابی کے بعد اپنے ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ معروف چینل کی ویب سائٹ کے مطابق اس ترک ڈرامے کو چینل پر اردو زبان میں ڈب کر کے ناظرین کے لیے پیش کیا جائےگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >