بالی ووڈ کے ایک اور اداکار نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار و نوجوان ماڈل ثاقب خان نے اسلام کی راہ پر چلنے کے لیے شوبز کی رنگین دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کر دیا ہے۔ انہوں نے معروف فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصاویر جاری کیں اور ایک طویل پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے اسلام کیلئے شوبز کو چھوڑ دیا ہے۔

سابق اداکار و ماڈل ثاقب خان نے اس حوالے سے لکھا کہ ’آج میری پوسٹ شوبز چھوڑنے سے متعلق اعلان پر مبنی ہے، میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا‘۔ انہوں نے لکھا کہ ایسا نہیں کہ انہوں نے ہمت ہار دی یا ان کو کام نہیں مل رہا تھا ان کے پاس لائن میں کئی ایک اچھے پراجیکٹس تھے۔

ثاقب خان نے کہا کہ بس یوں سمجھ لیجیے کہ اللہ کی مرضی نہیں تھی اور اس نے میرے لیے ضرور کچھ بہتر سوچا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ایک سال کے کم عرصے میں بہت نام کمایا اور بڑی فین فالوونگ ہوئی مگر یہ سب تو دنیا کی چیزیں ہیں آخرت کیلئے تو کچھ بھی نہیں اس لیے انہوں نے یہ راستہ چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ثنا خان اور زائرہ وسیم نے بھی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، ثنا خان نے تو کچھ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے کچھ ہی عرصے بعد معروف عالم دین سے شادی کر لی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >