کورونا کے باعث حج و عمرہ پر نہ جانے والے غریبوں کی مددکریں،امام ایزیدین الزیر

ایزدین الزیر

اٹلی کے امام ایزیدین زیرنے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو افراد اس سال عمرے یا حج پہ نہیں جاسکے تو انہیں چاہیے کہ وہ اس مقصد کے لیے رکھی گئی رقم ضرورتمند غریبوں کو عطیہ کردیں۔

عرب نیوز کے مطابق امام ایزیدین الزیر نے کہا کہ جب تک یہاں پر ویکسین کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا ہے تو میں ہر اس شخص سے کہوں گا کہ جو عمرے یا حج کا ارادہ رکھتا ہے وہ اپنی رکھی ہوئی رقم انہیں دے دیں جو اس وبا کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صرف ان افراد کو مسجد الحرام مکہ میں داخلے کی اجازت ہو گی جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو گی یا پھر وہ بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہوں۔

سعودی حکام کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مکہ اور مدینہ میں داخلے کی اجازت کے لیے ضروری ہے کہ چودہ روز قبل ویکیسن کی دونوں خوراکیں لی جا چکی ہوں۔

  • بیشک یہ انتہائی معقول مشورہ ہے نا صرف یہ بلکہ اپنے شادی بیاہ کی فضول خرچیاں اور دکھاوا کم کر کے اپنے ارد گرد کے حقدار اور سفید پوش لوگوں کی مدد کرنی چاہیے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >