حریم شاہ کا شیخ رشید کی شادی کے حوالے سے حیران کن دعویٰ

متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے ان کی وجہ سے شادی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق  ماڈل حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوں کہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے، وہ مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔

اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے کبھی نہیں ڈرتی لیکن میرا ماننا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہوگا لیکن ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوں میری شادی کی عمر ہی گزر چکی ہے۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں کیونکہ میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ میں  اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ بُرا رویہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک سٹار نے مزید کہا کہ وہ ان کے حملوں سے نہیں ڈرتی کیوں کہ وہ صرف اللہ پاک سے ڈرتی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >