پاکستانی ہاتھی”کاون” پر بنائی گئی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

دنیا کے تنہا ترین ہاتھی”کاون” کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم رواں ماہ کی 22 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دستاویزی فلم کاون ہاتھی کو طویل ترین تنہائی سے نکالنے کی جدوجہد کرنے والی امریکی گلوکارہ شیر کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسمتھسونین چینل کے اشتراک سے بنائی گئی اس فلم میں کاون کی تنہائی اور اس کے کمبوڈیا جانے کے تک کے سفر کو فلمایا گیا ہے اور فلم میں امریکی گلوکارہ کے جانور دوست رویے کو بیان کیا گیا ہے کہ کس چیز نے شیر کو کاون کی تنہائی دور کرنے کیلئے جدوجہد پر مجبور کیا اور کیسے انہوں نے اس مسئلے پر دنیا کی توجہ دلانے کیلئے ایک خصوصی گانا بھی تیار کیا۔

فلم کا ٹریلر ایک منٹ 31 سیکنڈز پر محیط ہے جس میں انسانوں کا جانوروں اور دیگر جانداروں کے ساتھ روابط پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

فلم کو رواں برس 22 اپریل کو پیراماؤنٹ پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مرغزار چڑیا گھر میں 2012 میں مادہ ساتھی کے ہلاک ہوجانے کے بعد کاون تنہائی کا شکار تھے جس کی آزادی کیلئے امریکی گلوکارہ شیر نے باقاعدہ طور پر مہم چلائی جس کے بعد سینیٹ نے اس معاملے کا نوٹس لیا بعد ازاں عدالت نے کاون کو رہا کرکے کمبوڈیا پہنچانے کے احکامات دیئے تھے اور گزشتہ برس کاون کو کمبوڈیا منتقل کردیا گیا تھا۔

  • ایک فلم تو اس لندن والے ہاتھی پہ بھی بنائی چاہیے جو پاکستان کے جیلوں میں تنہائیوں میں زندگی گزار رہا تھا۔۔ اسے بھی کسی امریکی/قطری/سعودی/برطانیہ لوگوں نے آزاد کرایا تھا۔۔۔ اور فلم کے پیسے بھی انہی سے لے۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >