پب جی گیم سے منع کرنے پر خاندان کے افراد کو قتل کرنیوالا ملزم نفسیاتی مریض تھا؟

نواں کوٹ:بھائی،بہن ،بھابھی اور ملازم کو قتل کرنے والے ملزم کی ویڈیوز منظرعام

نواں کوٹ میں بہن ،بھابھی اور ملازم کو قتل کرنے والے جنوبی ملزم بلال کی واردات سے قبل کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی، ملزم ویڈیو میں بتاتا رہا کہ کس طرح اس نے گولی چلائی، ملزم سوشل میڈیا کیلئے عجیب و غریب ویڈیوز بناتا ہے، کبھی ہنستا کبھی روتا اور کبھی جنونی حرکتیں کرتا ہے۔

واقعہ رواں ماہ کے آغاز میں پیش آیا، پب جی گیم اور بیگو لائیو کے جنونی نوجوان بلال نے اپنے گھر والوں پر فائرنگ کی، جس میں ملزم کی بہن ماریہ ، بھابھی عظمی اور ملازم زاہد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزم کے بھائی علی اور اس کی والدہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملزم کا بھائی علی بھی زندگی کی بازی ہارگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پب جی گیم کے اسٹائل سے فائرنگ کی ،ملزم کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو بھی طلاق دے چکا ہے، ملزم کے خلاف جاں بحق ہونے والے ملازم کے بھائی زاہدکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم نے اسلحہ اور دیگرسامان بھی فراہم کردیا ہے،ملزم کا کہنا ہے کہ اس کے خاندان کے افراد زخمی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>