پاکستانی یوٹیوبر مبشر صدیق کی کامیابی کی کہانی یوٹیوب انتظامیہ کے ساتھ

ڈیجییٹل میڈیا اتنی ترقی کرچکا ہے کہ اب ہرکوئی اس پلیٹ فارم کے ذریعے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنا چاہتا ہے، پاکستانی یوٹیوبر مبشر صدیق کا بھی اپنے یوٹیوب چینل ولیج سیکریٹ لائف کے ذریعے کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔

مبشر صدیق اپنے کامیاب چینل کے ذریعے دنیا کو گاؤں کی زندگی کے بارے میں بتاتے ہیں، اور اب یوٹیوب انتظامیہ نے مبشر صدیق کو اپنی کہانی کا حصہ بنایا، اور مبشر صدیق کی کامیابی کو بھرپور انداز میں منایا۔

ویڈیو میں مبشر کی زندگی کا سفر دکھایا گیا، مبشر صدیق کا تعلق پنجاب کےگاؤں شاہ پور سے ہے ، وہ سیالکوٹ میں رہتا تھا ، جہاں وہ ایک فٹ بال فیکٹری میں کام کرتا تھا اور ہفتے کے آخر میں گھر واپس آتا تھا، اور اپنے گھروالوں کیلئے کھانا بناتا تھا جسے وہ بھرپور انجوائے کرتا تھا، مبشر نے اسی انداز کو اپنے یوٹیوب کیلئے مواد کے طور پر استعمال کیا۔

مبشر صدیق کے نے چار سال میں دیہی زندگی کو اسی خوبصورت انداز میں اجاگر کیا، وہاں کی خوراک کو اجاگر کیا، جس کے بعد ان کے دنیا بھر میں بیس لاکھ چوراسی ہزار فولورز بنے، کھانا بنانے کے شوقین مبشر نے اپنے بھائی کی مدد سے یوٹیوب چینل بنایا، اور ولاگ بنانے شروع کئے، اس وقت مبشر صدیق اورفوڈ سیکریریٹ چینل چلا رہے ہیں،مبشر کے گاؤں میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی ٹھیک طرح میسر نہیں تھی اس کے باجود انہوں نے جنوری دوہزار سترہ میں یوٹیوب جوائن کیا۔

مبشر اپنے ولاگ مڈ رینج کے اسمارٹ فونز سے شوٹ کرتا جس کے بعد سیالکوٹ میں اپنے روم میں ویڈیوز ایڈٹ کرتا تھا اور پھر اپ لوڈ کرتا تھا،جس میں وہ گاؤں کی تروتازہ فضا میں مزیدار کھانے پکار کر عوام کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئے جس سے نہ صرف مبشر اور اس کے گھر والے بلکہ گاؤں کی بھی معاشی مدد ہونے لگی۔

اب مشبر صدیق لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے اور پوری دنیا میں مبشر کو جانا جاتا ہے اور اب ان کا گاؤں گوگل میپ کا حصہ بن گیا۔ مبشر کا کیمرہ اور دیگر سیٹ اپ بھی بالکل دیسی ہے، جس نے عوام کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

  • میں مبشر صدیق کو مبارک باد پیش کرتی ہوں،اور مجھے فخر ہے کہ وہ میرے شہر ڈسکہ ضلع سیالکوٹ پنجاب کے قریبی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں،میں نے بھی ان کی ویڈیوز دیکھ دیکھ کر کھانا پکانا سیکھا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >