مولانا طارق جمیل کا ‘ایم ٹی جے’ اسٹور کا افتتاح،کپڑوں کی قیمت زیادہ سے زیادہ کتنی؟

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کراچی کے معروف علاقے طارق روڈ میں اپنے برانڈ ‘ایم ٹی جے ‘ کے اسٹور کا افتتاح کردیا،اسٹور کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے خود کیا، اس موقع پر ان کے ساتھی اور دیگر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے، مولانا طارق جمیل نے اسٹور کا افتتاح کے بعد خصوصی دعا بھی کی۔

اسٹورز میں تمام ملبوسات مشرقی طرز کے رکھے گئے ہیں،جن میں فارمل، عروسی، سلے، اور بغیر سلے ہوئے ملبوسات بھی موجود ہیں، جبکہ جوتے اور پرفیومز کی کلیکشن بھی موجود ہے۔

#MTJclothings #MTJ #mtjtariqjamil #likeandshare #follow #pakistanifashion #tagyourfriends #like

Posted by MTJ-Tariq Jamil on Monday, April 26, 2021

مولانا طارق جمیل کے برانڈ کی مصنوعات کی قیمتیں عام مارکیٹ سے مطابقت رکھتے ہوئے 2 ہزار سے 5 ہزار روپے کے درمیان رکھی گئی ہیں،ایم ٹی جے اسٹور میں بھی بنا چہرے کی ڈمیز موجود ہیں۔

مولانا صاحب نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے نام سے شروع کیے جانے والا ملبوسات کا برانڈ ‘ایم ٹی جے’ متعارف کروایا تھا اورآج نے فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح کردیا تھا،فروری میں مولانا طارق جمیل کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ انہوں نے کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنے نام سے برانڈ قائم کر رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے نام سے شروع کیے جانے والے کپڑوں کے برانڈ سے متعلق وضاحت دی تھی اور کہا تھا کہ برانڈ سے کاروبار کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اس کی آمدنی فاؤنڈیشن کے لیے خرچ کی جائے گی، موہٹہ پیلس میں 3 اپریل کو ان کے برانڈ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی،ایم ٹی جے، ملبوسات کو نجی کلاتھنگ برانڈ ڈائنرز کے اشتراک سے متعارف کیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >