پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت اور انکی مبینہ تیسری بیوی کی لیک آڈیو کالز وائرل

مشہور میزبان عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی کے ساتھ آڈیو کالز منظر عام پر آگئی ہیں۔

مشہور مذہبی رہنما عامر لیاقت حسین آج کل ایک نئی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہانیہ خان ان کی تیسری بیوی بن کر سامنے آئی ہیں، جن کےساتھ عامر لیاقت حسین کی آڈیو فون کالز بھی لیک ہوگئی ہے۔

منظر عام پر آنے والی آڈیو میں مبینہ طور پر عامر لیاقت کی گفتگو کے ٹکڑوں کو جوڑا گیا ہے جس میں عامر لیاقت حسین ہانیہ خان کے ساتھ محبت بھری گفتگو کرتے اور مختلف معاملات پر بات کرتے سنائی دیتے ہیں۔

آڈیو میں عامر لیاقت حسین کسی مطالبے کے جواب میں کہتے ہیں کہ سب محبت سے ملتا ہے تقاضوں سے نہیں، میں نے اپنی زندگی میں کوئی شادی بھی اپنی مرضی سے نہیں کی، بشری سے شادی میرے والدین نے کروائی جب کہ طوبیٰ سے شادی مجھے مجبوراََ کرنی پڑی تھی۔

10 منٹ پر مشتمل اس آڈیو کال میں مختلف اوقات کی کالز کو جوڑا گیا ہے جس میں عامر لیاقت کی محبت، پیار ، غصے اور تمام جذبات نظر آتے ہیں، یہ آڈیو کال مبینہ طور پر ان کی تیسری بیوی ہانیہ خان کے ساتھ تھی جو چند روز قبل ہی منظر عام پر آئی تھیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہانیہ خان نے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں ، اور عامر لیاقت نے ان سے شادی کرکے انہیں ان کے گھر والوں کے خلاف کیا اور بعد میں عامر اور طوبیٰ نے مل کر ان پر کالا جادو کروادیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت کو چیلنج کیا تھا کہ اگر وہ سچے ہیں تو میڈیا میں آکر ان الزامات کے جواب دیں، تاہم عامر لیاقت نے اس شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے بھی آپ سب میری تین چار اور پانچ شادیاں کروا چکے ہیں لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ الزام لگانے والی لڑکی پاگل ہے،جو خودکشی کی کوششیں کرچکی ہے، ہسپتال میں ایڈمٹ ہے،ا گر کسی کو مجھ سے محبت ہوگئی ہے تو اس میں میں کیا کرسکتا ہوں۔

  • Alimae deen mna paesa sub kuch phirr bhee creating scandals.

    He got such a pretty wife. Why go for 3rd why? Retard mental hae. Na shukraa hae. He has zero educational skills but still wiggle thru life with alim online then success all the way politician n money maker. Sad


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >