گوجرانوالہ:اغوا کا ڈھونگ کر کے گھروالوں کو لوٹنے کا منصوبہ ناکام

گوجرانوالہ میں نواز کو گھروالوں نے کاروبار کیلئے رقم نہ دی تو اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور گھر والوں سے 80 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا، لیکن منصوبہ بندی میں ناکام ہوگیا،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق نوکھر کا رہائشی نواز دو روز قبل گھر سے چلا گیا تھا اور علی پور چٹھہ میں واقع ایک مسجد میں پناہ لے لی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بذریعہ ٹیلی فون گھر والوں کو اطلاع دی کہ اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا اور ، ملزمان رہائی کے لیے 80 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں،نواز کے گھر والوں نے تھانہ کوٹ لدھا میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے تحقیقات کے بعد نواز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نواز نےکاروبار کے لیے رقم مانگی لیکن گھر والوں کے انکار پر اپنے ہی اغوا کا جھوٹا منصوبہ بنایا، پولیس کے ہتھے چڑھنے پر نواز نے اعتراف جرم بھی کرلیا،نواز کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا، نہ گھر کا رہا نہ کاروبار کا رہا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>