کیا واقعی مولانا طارق جمیل کا برانڈ”ازاربند” 550 روپے میں فروخت کر رہا ہے؟

مولانا طارق جمیل کے برانڈ کا "ازاربند" 550 روپے کا،اصل حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے برانڈ (ایم ٹی جے)کی جانب سے 500 روپے سے زائد قیمت میں "ازار بند” کی فروخت سے متعلق ایک مہم چلائی جارہی ہے جس پر برانڈ نے باقاعدہ وضاحت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لانچ کیے جانے والے مشہو مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے برانڈ ایم ٹی جے کی جانب سے ایک ازار بند کی قیمت 500 روپے سے زائد مقرر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

تاہم اس حوالے سے ایم ٹی جے کی جانب باقاعدہ وضاحت سامنے آئی ہے جس میں ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے ۔
ایم ٹی جے نے اپنی باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ہم پر 550 میں ازار بند(نالا) فروخت کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے جو سراسر غلط ہے۔

مولانا طارق جمیل کے برانڈ کا "ازاربند" 550 روپے کا،اصل حقیقت کیا ہے؟

ایم ٹی جے کے مطابق ہماری کمپنی ازار بند (نالا) تیار ہی نہیں کرتی اور نہ ہی ہمارے کسی اسٹور یا ویب سائٹ پر ازار بند کی فروخت کیلئے کوئی اشتہار لگایا گیا ہے۔

مولا نا طارق جمیل برانڈ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جھوٹی خبروں کو پھیلانے کا حصہ بننے سے گریز کریں، اور اس جھوٹے پراپیگنڈے میں ملوث لوگوں کو رپورٹ کرنے میں ہماری مدد کریں۔

  • وہ دراصل مولانا صاحب کے زاتی استعمالُ شدہ ازار بند کی بات ہو رہی ہے جس کو نیلام کیا جائے گا اور اسکی ریزرو قیمت پانچ سو پچاس دینار رکھی گئی ہے امید ہے پچاس ہزار دینار تک کامیاب بولی پہنچ جائے گی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >