امجد صابری کے بیٹے کی آواز میں "بھر دو جھولی”مرحوم والد کی یاد تازہ، ویڈیو وائرل

شہرقائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات میں "بھر دو جھولی میری یا محمدﷺ” کا کلام پڑھا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مجدد امجد صابری نے یہ کلام اس انداز سے پڑھا ہے جس سے نہ صرف ان کے مرحوم والد بلکہ صابری برادران کی یاد بھی تازہ ہو گئی ہے۔

مقتول امجد صابری کے مداحوں نے ان کے بیٹے کی آواز کو خوب پسند کیا اور اسے مرحوم والد کی آواز سے تشبیہہ دی، کئی مداحوں نے تو یہاں تک کہاہے کہ انہیں ایسا لگا ہے کہ امجد صابری واپس آ گئے ہیں کیونکہ مجدد امجد کی آواز نے تو ان کے دل جیت لیے ہیں۔

یاد رہے کہ مجدد امجد کے والد عالمی شہرت یافتہ مرحوم قوال امجد صابری 22 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >