بھارتی دلہا حساب کتاب میں نااہل،دو  کا پہاڑہ نہ پڑھنے پردلہن نے شادی کینسل کردی 

بھارتی دلہا حساب کتاب میں نااہل،دو  کا پہاڑہ نہ پڑھنے پردلہن نے شادی کینسل کردی 

شادی کرنا ہے توریاضی کا امتحان پاس کرنا ہوگا، نہیں تو دلہن شادی منسوخ کرسکتی ہے، جی ہاں بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں د لہا کی جانب سے ریاضی کا آسان ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر دلہن نے شادی منسوخ کردی۔

واقعہ مہوباضلع کے گاؤں دھاور میں پیش آیا،جہاں دلہا بارات لیکر شادی ہال پہنچا تو دلہن کو اپنے ہونے والے شوہر کی تعلیمی قابلیت پر کچھ شک ہوا،اس نے ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنانے سے پہلے دولہے سے دو کا پہاڑہ پڑھنے کو کہاجو وہ نہیں پڑھ سکا۔

دلہے کی یہ نااہلی دلہن سے نہ سہی گئی، دلہن طیش میں آگئی اور منڈپ سےیہ کہہ کر چلی گئی کہ وہ ایسے شخص سے شادی نہیں کرسکتی جس کو ریاضی کی بنیادی چیزوں کا ہی پتہ نہ ہو، والدین اور رشتہ داروں نے دلہن کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن دلہن نے ایک نہ سنی شادی توڑ کر ہی دم لیا۔

دلہا نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک سادہ ‘ریاضی کا امتحان’ لینے سے اس کی شادی ٹوٹ جائے گی،دلہن کے کزن نے بتایا کہ وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ دولہا ان پڑھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ دلہا کے اہل خانہ نے ہمیں اس کی تعلیم کے بارے میں اندھیرے میں رکھا ہوا تھا۔ وہ شاید اسکول بھی نہیں گیا ہوگا۔ دلہا کے اہل خانہ نے ہمیں دھوکہ دیا تھا۔ لیکن میری بہادر بہن معاشرے سے نہیں ڈری اور اپنا فیصلہ لیا،دونوں فریقوں نے گاؤں کے ممتاز شہریوں کی مداخلت پر سمجھوتہ کرنے کے بعد پولیس کارروائی نہیں کی، دلہا اور دلہن کے کنبے نے تحائف اور زیورات بھی واپس  کردیئے ۔

  • ہاہاہا یہ بھارتی دلہا اب اتنا نا اہل بھی نہیں تھا…اس نے دو کا پہاڑا
    کچھ اس طرح سے پڑھا :
    دو ایکم دو دو دونی تین ….وقت درکار نو مہینے
    ابھی ہم دو ہیں لیکن نو مہینے میں تین ہو جایں گے
    اب اس میں کیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >