سوتیلے والد نے کئی بار ریپ کی کوشش کی،اداکارہ ایشل فیاض نے تلخ حقیقت بتا دی

سوتیلے والدین اگر اچھے نہ ہوں تو زندگی بڑی مشکل ہوجاتی ہے،اداکارہ ایشل فیاض نے بھی اپنی زندگی کی تلخ حقیقت بتادی، کہا بچپن میں ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ تین چار بار جنسی زیادتی کی کوشش کی،

فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی اداکارہ ایشل فیاض نے حال ہی میں ایک شو کے دوران بچپن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ تین یا چار سال کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی کی،جب وہ تھوڑی بڑی ہوئیں تو ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور ایک بار نہیں بلکہ تین بار اس طرح کی کوشش کی گئی۔

ایشل فیاض نے بتایا کہ جب چوتھی بار انہوں نے حملہ کیا تو اس بارے میں پہلے اپنی بہن کو بتایا اور پھر ان دونوں نے اپنی والدہ کو بتایا،میری امی اور سوتیلے والد کے درمیان طلاق کی وجہ بھی یہی واقعہ بنا، اس واقعے کے بعد میری والدہ نے دوبارہ کبھی شادی نہیں کی۔

اداکارہ ایشل فیاض اپنے ساتھ ہوئے اس ناخوشگوار واقعے کو بتاتے ہوئے روپڑیں اور کہا کہ آج بھی جب وہ اس واقعے کو یاد کرتی ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے،اداکارہ ایشل فیاض خلیل الرحمان قمر کی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں کام کرچکی ہیں،وہ خلیل الرحمان قمر کی فلم ’’میں ہوں تیری گلناز‘‘ میں کام کررہی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ایشل فیاض کی مصنف اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں اس معاملے پرانہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کی کہ اللہ جانتا ہے کہ میری اور خلیل الرحمان کی شادی کی افواہیں کس نے پھیلائیں مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں،مجھے میری والدہ نے سمجھایا ڈر کے بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا لوگوں کے سامنے جاؤ اور وضاحت دو جس کے بعد میں نے انٹرویو میں ان تمام افواہوں کو جھوٹا قرار دیا۔

  • Step father is NOT your father….no man can ever replace your father so dont expect them to BE your father or treat you like his daughter….YOUR mom chose to find you a STEP father….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >