لائیو شو میں ثانیہ مرزا کی کال، شعیب ملک اہلیہ کی آواز پہچان نہ سکے

پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک ایک لائیو شو کے دوران نہ صرف اپنی بیوی کی آواز پہنچانے میں ناکام رہے بلکہ تصدیق ہونے پر پریشان بھی ہوگئے کہ ثانیہ مرزا نے کیسے فون کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے رمضان المبارک کے خصوصی پروگرام جیتو پاکستان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بطور مہمان کھلاڑی شریک تھے ، اس دوران پروگرام میں ایک فون کال آئی جس سے متعلق شو کے میزبان فہد مصطفیٰ بھی لاعلم تھے۔

جب فہد مصطفیٰ نے کالر سے ان کا نام پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں ثانیہ بات کررہی ہوں، اس پر شعیب ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں یہ وہ ثانیہ نہ ہوں، فہد مصطفیٰ نے تصدیق کرنے کیلئے پوچھا کہ آپ ثانیہ مرزا ہیں جس پر کالر نے جواب دیا ” جی میں ثانیہ مرزا ملک با ت کررہی ہوں اس پر شعیب ملک کا حیرت زدہ چہرہ صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

فہد مصطفیٰ اور شو میں شریک دوسرے مہمان مشہو ر اداکار ہمایوں سعید نے ثانیہ کو مزید بھڑکاتے ہوئے کہا کہ ابھی تک شعیب ملک آپ کو پہچان نہیں پائے ہیں، جس پر شعیب ملک نے لائیو شو میں کیمرے کے سامنے آکر اپنے کان پکڑ لیے ۔

شعیب ملک نے پوچھا مجھے بتائیں کہ یہ فون کس نے ملایا ہے جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا ہمارے کنکشنز بہت طاقتور ہیں فون کالز مل جاتی ہیں۔

جاتے جاتے ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی آمیز لہجے میں کہا "میں بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ گھر تو آؤ”، جس پر سب کے قہقہے چھوٹ گئے، فہد مصطفیٰ نے ان کی دھمکی پر شعیب ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں ایک کمرہ آپ کو دے دیتا ہوں آپ چند دن وہاں رہ لیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>