سوشل میڈیا پر والدین کی اپیل،صارفین نے 16کروڑ جمع کر کے بچے کی جان بچا لی

سوشل میڈیا پر والدین کی اپیل،صارفین نے 16کروڑ جمع کر کے بچے کی جان بچا لی

بھارت کے شہر ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج 5 ماہ کے بچے کو نئی زندگی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے رہائشی 5 ماہ کے دھیر راج کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا جو کہ اسپائینل مسکلر اسٹرافی نامی بیماری کا شکارتھا۔ بچےکی پیچیدہ بیماری کے مہنگے علاج کے لئے اس کے والدین نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھیر کا تعلق گجرات کے شہر احمدآباد سے ہے۔ دھیر کی پیدائش کے بعد اس کے والدین کو یہ احساس ہوا کہ اس کا ایک پاؤں اور ایک ہاتھ کام نہیں کر رہا۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے بھی اس مرض کی تشخیص کر دی۔

اس بچے کی بیماری کے علاج کے لئے ایک انجکشن کی ضرورت تھی جس کی مالیت 16 کروڑ روپے تھی اور جوکہ نیوزی لینڈ سے منگوایا جانا تھا۔

دھیر کے والد راج دیپ سنگھ راٹھورنے سوشل میڈیا کی مدد لیتے ہوئے مالی تعاون کی لوگوں سے درخواست کی۔

سوشل میڈیا پر والدین کی اپیل،صارفین نے 16کروڑ جمع کر کے بچے کی جان بچا لی

بچے کے والدین کی اپیل پر سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر مالی تعاون کیا جس کے نتیجہ میں 16 کروڑ جیسی بڑی رقم اتنے کم عرصہ میں جمع ہوگئی۔ اسپتال انتظامیہ نے نیوزی لینڈ سے انجکشن منگوایا اور بھارتی حکومت کی جانب سے اس پر لگنے والے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی بھی معاف کر دی گئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق انجکشن لگنے کے بعد دھیر راج کی طبیعت اب کافی حد تک بہتر ہے۔ اور جلد ہی اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صرف دو ماہ کے کم عرصہ میں دو لاکھ چونسٹھ ہزار چھ سو ساٹھ لوگوں کے تعاون سے سولہ کروڑ چوبیس لاکھ پینتیس ہزار چھ سو پچپن روپے کی رقم اکٹھا ہوئی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >