لندن کے ٹاور برج پر پہلی بار اللہ اکبر کی گونج، ویڈیو وائرل

لندن کے ٹاور برج پر پہلی بار اللہ اکبر کی گونج، ویڈیو وائرل

برطانوی دارالحکومت لندن میں روح پرور مناظر نے خوبصورت ماحول بنادیا، پہلی بار تاریخی مقام پر اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئیں، ارد گرد کھڑے لوگوں نے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی، جسے دیکھنے اور سننے والوں نے خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔

لندن کے تاریخی ٹاور برج پر جمعۃ الوداع کے روز بین المذاہب ورچوئل افطار کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر برطانوی نژاد مسلمان بزنس میں قاضی شفیق الرحمان نے روح پرور آواز میں اذان دی۔

افطار میں موجود مسلمانوں نے کہا کہ قاضی شفیق الرحمان کی آواز اور طرز نے مکہ کی اذان کی یاد دلا دی انٹرنیٹ پر قاضی شفیق الرحمان کو اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

لندن میں ہر سال بین المذاہب افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے ، جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں، رواں سال کورونا کی وجہ سے تقریب کا مختصر پیمانے پر انعقاد کیا گیا، جس میں شرکت کرنے والے شرکا نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >