ٹک ٹاک کا جنون، اپنی ہی گولی سے ٹک ٹاکر جاں بحق

ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی چھین لی، منفرد ویڈیوز بنانے کے شوق جان لیوا سے بھی زیادہ جان لیوا ہوتا جا رہا ہے،خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ہاتھ میں پستول لے کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان اپنی ہی گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا،نوجوان ہاتھ میں پستول لے کر آیا اور اسے لوڈ کر کے اپنی کنپٹی پر رکھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا شروع ہوا۔

ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران نوجوان سے ٹریگر دبا اور گولی چل گئی،جو دماغ کو چیرتی ہوئی دوسری طرف سے باہر نکل گئی اور وہ موقع پر ہی گر گیا، تحصیل کبل کے علاقے ماہنٹر کے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حمید اللہ کے نام سے ہوئی،حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود متوفی کے دوستوں نے اُس کے گھر پر اطلاع دی،جس کے بعد اہل خانہ اُسے اسپتال لے کر پہنچے لیکن نوجوان جانبر نہ ہوسکا،اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی۔ اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔

ٹک ٹاک کو نوجوانوں نے جان لیوا کھیل بنادیا ہے، کبھی ٹرین کے آگے کھڑے ہوکر، کبھی تیز لہروں سے مقابلہ کرتے ہوئے کئی نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، لیکن پھر بھی ٹک ٹاکرز ہوش کے ناخن نہیں لے رہے، خود ہی اپنی زندگی کو موت کے منہ میں ڈال رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >