بلوچستان کے ہزار گنجی نیشنل پارک میں ”روسی لیپرڈ“کے نایاب جوڑے کی ویڈیو وائرل

بلوچستان کے ہزار گنجی نیشنل پارک میں "روسی لیپرڈ” کا نایاب جوڑا سامنے آ گیا ، کوئٹہ کے علاقے میں واقع گنجی چلتن نیشنل پارک میں نایاب تیندوے کا جوڑا دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف بلوچستان شریف الدین بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ موت کے ڈر سے دو چار نایاب تیندوے کے جوڑے کو چلتن پارک میں محکمہ جنگلات کے گارڈز نے دیکھا اور فوری طور پر کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا۔

ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک تقریباً 20 کلو میٹر دور کوئٹہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور اس پارک رقبہ 27 ہزار 421 ہیکٹرز پر محیط ہے۔

انتظامی حوالے سے دو اضلاع کوئٹہ اور مستونگ کی حدود میں آتا ہے۔ چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف کے مطابق ہزار گنجی پارک میں معدومی کے خطرے سے دو چار چلتن مارخور اور پہاڑی بکروں کی نسل بھی موجود ہے۔

اس پارک میں اب تک 106 اقسام کے پرندے، 18 اقسام کے ممالیہ جانور پائے جاتے ہیں جبکہ 125 مختلف اقسام کے پودے اور درخت بھی موجود ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >