فلسطین او ر پاکستان سے متعلق بیان،زویا ناصر نے جرمن منگیتر سے تعلق توڑ لیا

 

مشہور اداکارہ و بیوٹیشن زویا ناصر نے جرمن وی لاگر کرسچن بیٹزمین سے منگنی توڑ دی ہے جس کی وجہ انہوں نے اپنے منگیتر کی جانب سے فلسطین اور پاکستان سے متعلق بیان کو قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زویا ناصر کے جرمن منگیتر جو کہ دنیا بھر میں گھومتے ہوئے اپنے وی لاگز بناتے ہیں اور بطور ایک "انفلیونسر” مشہور ہیں سے تعلق توڑ لیا ہے ، انہوں نے یہ فیصلہ منگیتر کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت سے انکار کے بعد کیا۔

مشہور فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر زویا ناصر نے اپنے ایک طویل پیغام میں کہا کہ” میں بہت ہی دکھی دل کے ساتھ یہ اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ کرسچن بیٹزمین اور میرے درمیان منگنی کا رشتہ اب مزید آگے نہیں بڑھے گا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ” کرسچن کے اچانک میرے ملک، میری ثقافت، میرے لوگوں اور میرے مذہب سے متعلق بدلنے والے خیالات کی وجہ سے مجھے یہ مشکل اورحتمی فیصلہ لینا پڑا، کیونکہ کچھ سماجی اور مذہبی حدود ایسی ہوتی ہیں جو کسی بھی صورت میں پار نہیں کی جانی چاہیے۔

زویا ناصر نے کہا کہ برداشت، عاجزی اور ایک دوسرے کی عزت کرنا وہ روایات ہیں جن کو ہمیشہ ساتھ رکھنا چاہیے، میں اپنے رب ذوالجلال سے دعا گو ہوں کہ وہ مجھے اس جذباتی دھچکے سے بحالی میں مدد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کرس کو اچھے اور روشن مستقبل کی دعا بھی دیتی ہوں اور تمام لوگوں سے اپنی اور اپنے خاندان کے نجی معاملات سے متعلق پرائیویسی کا خیال رکھنے کی بھی اپیل کرتی ہوں کیونکہ ہم سب اس وقت ایک جذباتی بحران کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطین میں جاری حالیہ اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر کرسچن بیٹزمین نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے سے انکار کیا تھا اور اس حوالے سے آواز اٹھانےو الے لوگوں خصوصاً پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان کو تیسری دنیا کا ملک قرار دیا تھا جس پرپاکستانیوں کی جانب سےسوشل میڈیا پر شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

  • Ab Zoya Nasir ko chaiye k Palistine jaye or ja k logon ki practicaly madad kre or apne Ex-Mangetar ko ghalat sabit kre.

    Us ne tu ye k kaha

    sirf tweet krne se Palistine azad nai hoga,

    Sirf dua krne se roads saaf nai hojati

    Sirf baten krne se masle hal nai hotay.

    Kya ghalat kaha?

    Hazarat Muhammad SAW ne b jangen lari hain, jab k wo dua kr k b tabah krwa skty thay.

    Hum log sirf dua krtay hain k ya Allah sindh hakumat se jaan chura de, practically kch nai.

  • aap behaya aur begherat bhi hain mohtarma…. guman hai ke dating men bister tak ke marqhil tey kiye honge… ab 900 chuhe kha ke hajj sirf sasti shohrat hasil karna hai….

  • Kal iss german ke himayat mein 2 se 3 pakistanio ne comments kiay they, Jab ye apna mazhab change ker raha tha wo VDO b mein ne dekhi thi, trust me aap b wo VDO dekhein, dilo k haal to ALLAH janta hai but iss ke body language se aisa lag raha tha k ye dil se islam qabool nahi ker raha, iss ke Girl friend jis ne kaha k mein ne apna rishta khatam ker lia,, hamein appreciate karna chahiay, jaha tak uss ke zaati zindagi ka taluk hai to shayed iss goray ne iss larki ko b dhoka dia ho.
    Iss insan ne islam qabool keeya magar Islam samjha nahi.. Islam per research nahi ke, Quran nahi perha nahi samjha,, achanak Islam qabool keeya, na isse pakistan ka aur pakistanio ka sahi terha se pata hai, hum kya hein kon hein aur kis hud tak joshiley hein mazahb k lihaaz se, isse ye andaza b nahi.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >