جنوبی پنجاب کے ویلڈر کا کمال ، صرف 50 ہزار روپے میں گاڑی تیار

پاکستان میں ذہانت کی کمی نہیں،عوام جب چاہیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر اپنے ہنر اور ذہانت سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیتے ہیں، جنوبی پنجاب کے گاؤں کا محمد امین پیشے کے اعتبار سے ویلڈر ہے، لیکن دماغ کسی انجینیئر سے کم نہیں،

عارف والا کے گاؤں میں ویلڈر نے صرف پچاس ہزار روپے کی لاگت سے گاڑی تیار کرکے سب کو حیران کردیا،گاڑی بنانے کیلئے موٹرسائیکل کے ستر سی سی انجن اور اسکریپ میٹل کا استعمال کیا گیاہے، گاڑی میں چار سے پانچ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،جو پچاس کلومیٹر کی فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑک پر دوڑتی ہے،پیٹرول کا خرچہ بھی کم ہے۔

پنجاب کے گاوں میں ویلڈر نے 50 ہزار میں گاڑی بنالی

پنجاب کے گاوں میں ویلڈر نے 50 ہزار میں گاڑی بنالی#ARYNews

Posted by ARY News on Thursday, May 27, 2021

محمد امین کاکہنا ہےکہ کباڑ میں کچھ سامان رکھا ہوا تھا، جس کی مدد سے گاڑی تیار کی،گاؤں کے دیگر افراد بھی امین کی اس ایجاد پر فخر محسوس کررہے ہیں، کہتے ہیں محمد امین گاؤں کا نہایت محنتی ویلڈر ہے،انہوں نے انتہائی مناسب قیمت پر گاڑی تیار کرکےغریب اور متوسط افراد کی مدد کی ہے،

اس طرح غریب کیلئے بھی گاڑی رکھنے کا خواب ممکن ہوسکے گا،گاؤں کے رہائشیوں نے حکومت سے باصلاحیت نوجوان کی سرپرستی کی اپیل کردی،ان کا کہنا ہے کہ اس طرح ملک میں مناسب قیمت پر گاڑی تیار ہونگی تو متوسط طبقے کو بھی فراہم کی جاسکتی ہیں۔

  • چنگچی رکشہ ایک لاکھ تیس ہزار کا آتا ہے پرانا رکشہ بھی ستر ہزار سے کم نہیں ملتا۔ یہ گاڑی اس سے شکل میں بھی اچھی لگ رہی ہے اور پرفارمنس بھی چنگچی سے اچھی ہے اگر کوی بڑی کمپنی اسی قیمت پر گاڑیاں تیار کروا کر مارکیٹ میں لاے تو چنگچی وغیرہ خود ہی غائب ہوجائیں گے

  • Oho afsos. Oh bhai motorcycle ka engine gari mai laga kai kia provekar rahay ho. Matlab koi bhi metal jor kai us mai koi bhi engine laga do.wo move to karay gi magar kia wo aik safe vehicle ho gi? Pls dnt call these projects an invention.

  • Nup… this design will not work. The bed is too low and road clearance is too narrow. This car will be stuck on a speed bump. Another thing is that this car does not have a 70CC engine, it sounds like a 100 CC two stroke engine, because 70CC engines are quieter as being 4 stroke.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >