فیکٹ چیک: پھر مسٹربین کی موت کی غیرمصدقہ خبریں سامنے آنے لگیں

مسٹربین کا کردار نبھانے والے روون اٹکنسن کی موت کی غیرمصدقہ خبریں

سوشل میڈیا ہو یا کوئی بھی نیوز ویب سائٹ بعض اوقات بنا تصدیق کے ایسی خبریں شائع کردی جاتی ہیں،جس میں کسی انسان کی موت ،کسی اہم شخصیات کے حوالے سے کوئی اسکینڈل یا پھر شادی ٹوٹنے کا بتادیا جاتا ہے،یعنی بنا حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کردی جاتی ہیں،جس کی سب سے بڑی مثال مسٹربین کا کردار نبھانے والے برطانوی اداکار روون اٹکنسن کی موت کی خبریں ہیں۔

دنیا بھر میں لوگوں کے چہرے پر ہنسی اور مسکراہٹیں بکھیرنے والے برطانوی اداکار روون اٹکنسن رواں سال چھ جنوری کو چھیاسٹھ برس کے ہوئے ہیں،زندگی کی چھیاسٹھ بہاریں دیکھنے والے اداکار کی موت کی خبریں متعدد بار منظر عام پر آچکی ہیں، جتنی بار خبریں سامنے آئیں اتنی ہی بار
مداحوں نے مایوسی اور افسردگی کا اظہاربھی کیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مسٹر بین کے نام سے بنائے گئے پیجز سے روون اٹکنسن کی موت کے حوالے سے کئی بار خبریں دی گئیں،

اداکار کی موت کی حالیہ خبر 29 مئی 2021 کو مسٹر بین کے نام سے بنائے گئے جعلی فیس بک پیج سے شیئر ہوئی،جس میں دعویٰ کیا کہ چھ جنوری 1955 کو پیدا ہونے والے مشہور برطانوی اداکار روون اٹکنسن 29 مئی 2021 کو مداحوں کو چھوڑ گئے۔ جس کے بعد خبر کو ہٹادیا گیا، لیکن اس سے قبل ہی اس غیرمصدقہ خبر کو سات ہزار بار شیئر کیا جاچکا تھا۔

جس پر مداحوں کی جانب سے دکھ کا اظہار بھی کیا گیا،ایک مداح نے لکھا کہ ’ریسٹ ان پیس، بچپن کی شاندار یادوں کےلیے شکریہ مسٹر بین‘ جب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’مسٹر بین! ہم آپ کو کبھی نہیں بھول سکتے،آپ ہمیں بہت یاد آئیں گے،جس کے بعد روون اٹکنسن کی ٹیم نے یکم جون کو خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ مسٹر بین زندہ ہیں۔

دوسری جانب سب سے بڑا الیمہ یہ ہے کہ اداکار کی موت کی خبر شائع کرنے والے تمام سوشل میڈیا پیجز جعلی ہیں،گزشتہ ماہ جس فیس بک پیج سے اداکار روون کی موت کی خبر دی گئی وہ پیج 29 مئی 2021 کو ہی بنایا گیا اور اسی دن جھوٹی خبرشیئر کردی گئی۔

برطانوی اداکار کا آفیشل فیس بک پیج 13 اپریل 2008 میں بنایا گیا،جو فیس بک کی جانب سے تصدیق شدہ ہے،اس کے باجود 2012، 2013، 2015، 2016، 2017 اور 2018 اور رواں سال متعدد بار غیرمصدقہ برطانوی اداکار کی موت کی خبریں سامنے آتی رہیں۔

  • ابھی کچھ دن پہلے ہی تو اس نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھایا ہے
    اور ابھی تو اس جوکر نے مونہہ بھی کھولنا ہے اور مونہہ پتہ نہیں کچھ لینا ہے یا کیا? کیونکہ اسکے بقول جس دن اس نے مونہہ کھول دیا آسمان ٹوٹ پڑے گا زمین پھٹ جائے گی اور پتہ نہیں کونسی قیامت آجائے گی فی الحال تو نواز شریف بٹ اور گشتی فراری قطری صفدر پمپ والی نے اس کا مونہہ بند اور تشریف کھول کر اسکو اسکی اصل اوقات یاد کرا کے اسکی بڑھکیں ٹھمکوں میں بدلی ہوئی ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >