پاک فوج کے تیراک نے گوجرخان ڈیم میں ڈوبنے والے8 بچوں کو بچالیا

گوجرخان کے علاقے فریال کے رہائشی بچے ٹیوشن پڑھ کر واپس گھر جا رہے تھے کہ ڈیم نڑالی سے گزرتے ہوئے رکشے کا ٹائر پھسلا جس سے ایک بچہ باہر گر کر زخمی ہوا اور باقی 8 بچے رکشہ سمیت ڈیم میں گر گئے۔

تفصیلات کے مطابق فریال کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 6 بچے اور 3 بچیاں نڑالی گاؤں میں ٹیوشن پڑھ کر واپس گھر جا رہی تھیں کہ جس رکشہ میں سوار تھے اس کا ٹائر پھسلا اور رکشہ بےقابو ہو کر ڈیم نڑالی میں گر گیا۔

جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین اور رکشہ ڈرائیور نے بچوں کے ڈیم میں گرنے پر شور مچایا تو راہ سے گزرتے آرمی کے مایہ ناز تیراک یاسین اعوان نے فوری طور پر ڈیم میں کود کرسبھی بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

پاک فوج کے اس جوان یاسین اعوان کے کارنامے پر متاثرہ بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے اس کا شکریہ ادا کیا اور اس کارنامے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اسے خراج تحسین پیش کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >