لاہور، سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں آپریشن کا واقعہ، متاثرہ خاتون دم توڑ گئی

لاہور کے میو اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کا جعلی ڈاکٹر بن کر آپریشن کرنے کا واقعہ تقریباً 2ہفتے قبل سامنے آیا، متاثرہ خاتون پندرہ روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متوفیہ خاتون شمیم بی بی کی کمر پر زخم کے باعث میو اسپتال علاج کے لئے لایا گیا تھا، جہاں وحید بٹ نامی سکیورٹی گارڈ نے جعلی ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا تھا۔

شمیم بی بی کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے شفاعت علی نے کی اور میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی ماں کی موت کے بعد اب اسپتال انتظامیہ نے لاش سرد خانے میں رکھی ہوئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے ہمارے ساتھ ہی ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانونی وجوہات کے باعث متوفیہ کا پوسٹ مارٹم ہونا ضروری ہے۔ لاش کو صرف پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 17 مئی کو شالامار کی رہائشی شمیم بی بی کو کمر میں زخم کے علاج کیلئے میو ہسپتال ایمرجنسی میں لایا گیا تھا، جہاں سے اسے سرجیکل ٹاور شفٹ کیا گیا۔ لواحقین کی درخواست کے مطابق نجی سکیورٹی گارڈ جعلی ڈاکٹر بن کر ملا اور آپریشن پر راضی کیا، او ٹی ٹیکنیشن بھی اس کے ساتھ تھا۔

خون نہ رکنے اور حالت بگڑنے پر دوبارہ ہسپتال لایا گیا تو حقیقت سامنے آئی۔ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار نے واقعہ پر کہا کہ انتظامیہ نے سکیورٹی گارڈ وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ آپریشن تھیٹر میں ڈیوٹی پر مامور ٹیکنیشن عثمان بٹ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو تحقیقات کا حکم دیا تھا جبکہ پولیس بھی مریضہ کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر چکی ہے۔

  • Sanjay dutt type movies say inspire ho k real life main practical karnay chala tha chutia…. Haram hay k koi jo apna kaam thik kar raha ho.. Can’t trust the people in Pakistan, too many fakes out there.

  • ALLAH inki family sabr dey aur khatoon ko jannat Maine ala maqam dey
    Jungle Maine Tu qanoon nahi hay iss chokidar gando ko goli mathey pay maar kar ibrat Ka nishan banai aik Kay upar dosra waqiya aise hota hay Kay pehley wala log bhool jatey hay koi court FIR NA karey iss gando ko direct chowk Maine latka kar chordo haftey Kay liyeh takey log dekhay


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >