ایف آئی اے کی تاریخ میں ریکارڈ؟11سو اسامیوں پر لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کی درخواستیں

ایف آئی اے کی جانب سے 1140 اسامیوں کیلئے اشتہار دیا گیا تو ملک میں موجود پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کی توجہ اس پر لگ گئی اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے ان اسامیوں پر درخواستیں آن لائن ارسال کر دی جبکہ اس کی آخری تاریخ ابھی 14 جون 2021 تک ہے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (وفاقی تحقیقاتی ادارے) کی جانب سے نوکریوں کےلیے درخواستیں طلب کی گئیں تو اشتہار آنے کے 5 روز بعد ہی امیدواروں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں مختلف کیٹگریوں میں گریڈ 1 سے 15 تک کے لئے 11سو 40 اسامیوں کی بھرتی کا شیڈول جاری ہوا،

جس کے بعد 5 روز میں ہی ایف آئی اے کو 6 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ابھی درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں کئی روز باقی ہیں اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ 25 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوں گی جو کہ ایف آئی اے کی تاریخ میں بھی ایک ریکارڈ ہوگا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں کبھی موصول نہیں ہوئی۔ ایف آئی اے میں اسسٹنٹ کیلئے 17، سب انسپکٹر کیلئے 65، اسٹینو ٹائپ کے لئے 45، اپر ڈویژن کلرک کیلئے 24، لوئیر ڈویژن کلرک کیلئے34، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئے211 اسامیاں اور اس کے علاوہ کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل، اسٹاف کار ڈرائیور، ڈسپیچ رائیڈر، نائب قاصد، باورچی، چوکیدار، اور خاکروب کی بھی اسامیاں رکھی گئی ہیں۔

تمام درخواست گزاروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہی بعدازاں انٹرویو کیلئے بلوایا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >