لاہور،40 سالہ شخص نے اسلام قبول کر لیا’’آنکھ کھلی تو روشنی پھیلی تھی‘‘

لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ کے رہائشی طاہر بھٹی نے اسلام قبول کر لیا جس کا نیا نام محمد طاہر رکھا گیا ہے۔ نومسلم محمد طاہر سپریم کورٹ کے ایک سینئر وکیل کے دفتر میں ملازم ہے۔

محمد طاہر نے بتایا کہ اس کی زندگی میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جس سے متاثر ہو کر اس نے اسلام قبول کر لیا اور اب اس کے دیگر اہل خانہ اس کے فیصلے پر خوش ہیں۔

محمد طاہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اپنی بیوی کی وفات کے بعد وہ کافی افسردہ رہتا تھا، جب اس نے اسلام قبول کیا تو اس سے کچھ روز قبل رات کو سوتے ہوئے آنکھ کھلی تو دیکھا کے کمرے میں روشنی ہی روشنی ہے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا مگر یہ آواز سنائی دے رہی تھی کہ میں ہوں۔۔۔، میں ہوں۔۔۔،میں ہوں۔

نومسلم طاہر کے مطابق جب یہ روشنی نظر آئی تو تبھی اس کا بیٹا بھی اٹھ بیٹھا اور اس روشنی سے متعلق پوچھنے لگا مگر تبھی اچانک روشنی غائب ہو گئی۔ اس شخص نے مزید بتایا کہ اس کی مرحومہ اہلیہ مسلمان ہونا چاہتی تھی مگر قدرت نے اسے موقع نہیں دیا اور وہ اسی چاہت کے ساتھ فوت ہو گئی۔

اس شخص نے بتایا کہ اس کے بچے، والدہ، بھائی اور بہن سب اس کے فیصلے سے متعلق جانتے ہیں اور سب نے اس کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

محمد طاہر جس سینئر وکیل کے پاس کام کرتا ہے انہوں نے بتایا کہ جب طاہر نے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے اس سے پوچھا کہ کیا اس پر کوئی دباؤ ہے جس پر اس نے انکار کیا تو اسے سوچنے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت دیا گیا۔ جب اسے دوبارہ پوچھا گیا تو وہ اپنے فیصلے پر قائم تھا جس پر اسے کلمہ پڑھوا دیا گیا۔

    • بندہ ابھی زندہ ہے۔ جنت کی دعا مرنے کے بعد کی جاتی ہے۔ اس وقت اسکی ایمان کی استقامت اور لمبی عمر کی دعا بنتی ہے۔

      • رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اصحاب کی زندگی میں دوسرے اصحاب سے فرمایا اگر کسی نے جنتی کو دیکھنا ہو تو اسکو دیکھو ۔۔۔۔
        نمبر ۲ ۔۔۔ BLESS کا مطلب dictionary میں دیکھو ۔۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >