مشتعل ہتھنی نے شادی کی تقریب میں گھس کر ہلچل مچا دی،ویڈیو وائرل

مشتعل ہتھنی نے شادی کی تقریب میں گھس کر ہلچل مچا دی،ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک اور شادی انوکھے واقعے کی نظر ہوگئی ہے جس میں ایک شادی کی تقریب میں مہمانوں کے ساتھ ساتھ ایک غصیلی ہتھنی بھی پہنچ گئی اور سب کچھ درہم برہم کردیا۔

عموماً شادی کی تقریبات میں مہمان شریک ہوکر کھانے پینے کی ڈشز کو تہہ و بالا کرتے ہیں ، شادی کی تقریب میں اگر کوئی جانور شریک ہوتا ہے تو وہ گھوڑی ہوتی ہے جس پر چڑھ کر دولہا اپنی دلہن کو بیاہنے آتا ہے۔

مگر بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں گھوڑی کی بجائے ایک ہتھنی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئی اور پورے پنڈال کو ہی تہس نہس کردیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا آنند ترپاٹھی اپنی بارات کو منفرد اور یاددگار بنانے کیلئے گھوڑوں اور ہاتھیوں کی بگی پر دلہن کے گھر پہنچا، مگر شائد یہی آئیڈیا اس کی بدقسمتی ثابت ہوا۔

بارات جیسے ہی دلہن کے چوکھٹ پر پہنچی تیز پٹاخوں نے کان پھاڑنا شروع کردیئے ، بارات میں شامل ایک ہتھنی کو پٹاخوں کا یہ شور ناگوار گزرا اور ان کے مزاج برہم ہوگئے پھر کیا تھا مشتعل ہتھنی نے پوری تقریب میں ہلچل مچادی۔

آنند ترپاٹھی ابھی اپنی بارات کی بگھی سے اترے بھی نہیں تھے کہ پورے پنڈال کا ستیاناس ہوگیا، ہتھنی نے پنڈال کے بانسوں کو اکھاڑ پھینکا، قریب کھڑی گاڑیوں کو کچل ڈالا۔

ہتھنی کا غصہ دیکھ کر دلہا اور دیگر لوگوں کو ویڈیو میں بھاگتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >