کراچی میں ویکسین لگوائے بغیر ہی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بکنے لگے

کراچی میں ویکسین لگوائے بغیر ہی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بکنے لگے

کراچی ایکسپو سنٹر میں بننے والے ویکسینیشن سنٹر میں رات کی شفٹ کے دوران 2ہزار روپے لیکر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بکنے لگا۔ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے ویکسین لگوانے کی بھی ضرورت نہیں۔

ویکسینیشن سنٹر کی سی وی سی انیلہ قریشی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرا دیا جس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ملازم محمد عظیم خان کو نامزد کیا گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں جعلسازی سے متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹر پر بننے والے کوویڈ 19 ویکسینیشن سنٹر کی رات کی شفٹ میں شہری پیسے دیکر کورونا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیتے تھے۔

سی وی سی انیلہ قریشی کے مطابق اس واقعہ میں مزید اہلکاروں کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • کچھ بھی نہیں ہو گا۔ سب حرام خور منافق اس مال حرام میں سے اعلٰی عہدے داروں پر براجمان حرام خوروں کو حصہ دیں گے اور سب کچھ جھوٹ ثابت کر دیں گے۔

  • سچ تو یہ ہے کہ پاکستانی کوئی قوم نہیں بلکہ ایک ہجوم کا نام ہے جسکا ہر فرد اپنی بساط کے مطابق کرپٹ ہے . اسلام، ملک ، قوم ،آخرت ، قبر اور الله کو جواب ہماری ترجیحات کا حصہ ہی نہیں . اب جیسی عوام ،ویسے حکمران . ============================================


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >