ویڈیو:چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

بڑے بھائی کو سرپرائز گاڑی تحفہ میں دینے والے شاہد عمر کا کہنا ہے کہ بھائی نے میری ضرورت کے وقت اپنا کاروبار بیچ کر میری مدد کی، حالات ٹھیک ہوتے ہی میں نے انہیں اپنی طرف سے یہ چھوٹا سا تحفہ دیا۔

ایک ویب چینل اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد عمر کا کہنا تھا کہ میرے بڑے بھائی نے میرے مکان کی تعمیر میں سرمایہ کم پڑنے پر اپنی گاڑیاں بیچ دیں تھیں، گزشتہ 5 سے 6 ماہ سے یہ خود بے روزگار ہیں کاروبار نہیں تھا۔

شاہد عمر کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے ہمت دی میں نے سوچا بڑے بھائی کو ایسا تحفہ دیا جائے ، ہم چھوٹے بھائیوں نے اس سرپرائز کو عمل شکل دی، اس دن بھائی کو ایسے ہی اٹھا کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر باہر آئے اور بھائی کو سرپرائز دیا، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ واقعہ اتنا مشہور ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا یہ سب میری والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ، میری فیس بک پوسٹ پر اس ویڈیو پر لائکس کی تعداد لاکھوں میں جاچکی ہے، آج کل فیس بک پر منفی ردعمل ہی دیکھنے کو ملتا ہے مگر میری اس ویڈیو پر 99 فیصد لوگوں نےمجھے دعائیں دی ہیں۔

شاہد عمر نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں نے پوری ویڈیو سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی تھی اگر میں گاڑی دیکھنے کے بعد بھائی کا اور ہم سب کے جذبات بھی ویڈیو میں شامل کردیتا تو ہر دیکھنا والا رو پڑتا۔

اس موقع پر شاہد عمر کے بڑے بھائی جنہیں یہ سرپرائز دیا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ سرپرائز میری سوچ سے بہت بڑا تھا، ہم چاروں بھائیوں کی ایک دوسرے میں جان ہے ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے ، اللہ ہمارے اتفاق و محبت میں مزید اضافہ کرے۔

شاہد عمر نے لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق میں برکت ہے ، ہمارا معاشرہ ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے، سب کو اتفاق کے ساتھ ایک دوسرے کے دکھ و سکھ میں ساتھ رہنا چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >