دبئی میں رہائش پزیر 2 ہزار غیر مسلم افراد دائرہ اسلام میں داخل

دبئی میں رہائش پزیر 2 ہزار غیر مسلم افراد دائرہ اسلام میں داخل

رواں برس متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں رہائش پزیر 2 ہزار سے زائد دیگر مذاہب کے لوگوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

عرب خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 2027 دبئی کے رہائشیوں نے اسلام قبو ل کیا ہے۔

یہ خبرمحمد بن راشد سینٹر آف اسلامک کلچر کی جانب سے جاری کردہ آفیشل اعدادوشمار پر مبنی ہے جس کے مطابق رواں برس جنوری سے جون کے ابتدائی 6 مہینوں میں دبئی میں بسنے والے مسلمانوں کی تعداد میں 2027 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

دبئی میں رہائش پزیر 2 ہزار غیر مسلم افراد دائرہ اسلام میں داخل

محمد بن راشد سینٹر دبئی کے اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیوٹیز (آئی اےسی اےڈی)کے تحت کام کرتا ہے ، یہ ادارہ نو مسلم افراد کو اسلامی تعلیمات سکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں سماجی، تعلیمی اور مذہبی تعاون بھی فراہم کرتا ہے۔

خلیج ٹائم کے مطابق آئی اے سی اے ڈی لوگوں میں اسلام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور اسلام کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانے کیلئے کام کرتی ہے۔

نیو مسلم ویلفیئر سیکشن کے سربراہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نو مسلم کا دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا یہ اقدام ہمارے سینٹر کی جانب سے منفرد اور مہذب انداز میں اسلامی تعلیمات کو غیر مسلمانوں تک پہچانے کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >