خیبرپختونخوا کی مشال عامر نے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا

پاکستان کے لئے ایک اور بڑا اعزاز، خیبرپختونخوا کی مشال عامرنے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مشال عامر کو انسانیت کی خدمت اور رفاہی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا ہے، ڈیانہ ایوارڈ کی تقریب میں پرنس ہیری نے بھی لائیو شرکت کی۔

مشال عامر نے کیمبرج یونیورسٹی سے قانون میں تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے ساوتھ کوریا، امریکہ اور پاکستان میں رفاہی اور انسانیت کے لئے کام کیا جبکہ آرمی پبلک سکول میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد سکول کے رفاہی کام میں بھی حصہ لیا۔

مشال عامر کے والد پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور کا کہنا ہے کہ وہ اس پر بہت خوش ہیں کیوں کہ اس سے صوبے کے دوسرے افراد کی بھی ہمت افزائی ہوگی کہ وہ اپنے بچے بچیوں کو تعلیم دیں اور انہیں اس لائق بنائیں کہ وہ عالمی سطح پر فلاحی کام کرسکیں۔

کیمرج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل مشال عامر نے پاک افغان بارڈر پر خواتین کی خدمت کی جبکہ وہ اسکاٹ لینڈ کی 30 بااثر نوجوان خواتین میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 300 نوجوانوں کو سال 2021 کے لئے ڈیانا ایوارڈ دیا گیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>