گوجرانوالہ، دلہا سے نکاح کرنے دلہن خود اسپتال کیوں پہنچ گئی؟

کبھی پرانی فلموں میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے تھے کہ شادی کی تاریخ طے ہوئی تو کچھ بھی ہو جائے اس پر شادی ہو کر ہی رہے گی، اسی طرح کا واقعہ پیش آیا گوجرانوالہ میں جہاں دھونکل کی رہائشی ماریہ کی شادی طے تھی مگر دلہا پہنچ نہ سکا تو دلہن خود نکاح کیلئے پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد کے علاقے دھونکل کی رہائشی ماریہ کی 5 برس قبل محمد رضوان نامی پاکستانی نژاد اطالوی شہری سے فیس بک پر دوستی ہوگئی، رضوان کے اہلخانہ نے ماریہ کے گھر والوں سے رشتہ مانگا تو انہوں نے ہاں کر دی جس کے بعد 12 جولائی کو ان کی شادی طے ہو گئی۔

Marriage In Hospital | Emotional Love Story Of Pakistani Couple

Marriage In Hospital | Emotional Love Story Of Pakistani Couple

Posted by 24 News HD on Monday, July 12, 2021

رضوان شادی کیلئے پاکستان آیا تو 8 جولائی کو ٹریفک حادثے میں اس کی ٹانگ 3 جگہ سے ٹوٹ گئی نوجوان گوجرانوالہ کےنجی اسپتال میں داخل تھا کہ دلہن ماریہ عروسی ملبوسات میں سجی اس کے پاس اسپتال پہنچ گئی جہاں انتظامیہ کی اجازت سے ان دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔

رضوان اور ماریہ نے نکاح کے بعد اکٹھے تصاویر بھی بنوائیں۔ اس سارے واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں ماریہ کو نکاح خواں کے سامنے عروسی جوڑے میں بیٹھے قبول ہے قبول ہے کہتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دلہن کے اہلخانہ بھی اس موقع پر اس کے ہمراہ موجود ہے ہیں۔ اس انوکھی شادی کے پایہ تکمیل تک پہنچنے پر ماریہ کے گھر والوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >