نور مقدم قتل کیس، مقدمہ لڑنے کے لیے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں ڈالر زکا عطیہ جمع

سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کا کیس لڑنے کے لیے اب تک 40 ہزار ڈالر سے زائد عطیہ جمع کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کا کیس لڑنے کے لئے طارق غفار نامی شہری نے گذشتہ روز آن لائن پیلٹ فارم ’گو فنڈ می‘ پر عوام سے عطیات جمع کروانے کی اپیل کی تھی۔

مہم کے بانی طارق غفار نے بدھ کے روز آن لائن پلیٹ فارم پر نور مقدم کیس سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے عوام سے مقدمہ لڑنے کے لئے مالی تعاون کی درخواست کی تھی، جس کے نتیجے میں صارفین اپنی استطاعت کے مطابق ڈالرز میں عطیات جمع کروا رہے ہیں۔

طارق غفار نے گو فنڈ می ویب سائٹ پر نور مقدم کی تصاویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’ماضی کے تجربے کے مطابق، یہ (مقدمہ) ممکنہ طور پر ایک طویل عمل ہوگا، جس میں قانونی چارہ جوئی کے متعدد مراحل شامل ہیں۔‘

عطیات دینے والوں کو فنڈ کے منتظم کی جانب سے یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ جتنا بھی فنڈ اکٹھا ہوگا وہ سب نور کا مقدمہ لڑنے کے لیے استعمال ہوگا جبکہ بچ جانے والی رقم سے گھریلو تشدد کا شکار ہونے والوں کی مدد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد میں سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کا بہیمانہ قتل کیا گیا تھا۔

  • لوگ چونا لگانے کا ایک بھی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ اگرنور مقدم کے ماں باپ سے کنفرم کیا جائے تو یقینن انہیں علم بھی نہیں ہو گا اس فنڈ کا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >