نور مقدم کیس: قاتل کی پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران چالاکیاں او بیہوش ہونے کی ایکٹنگ

نور مقدم کیس: قاتل کی پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران چالاکیاں۔۔۔ مختلف بہانے اور بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔

نور مقدم قتل کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران اور مختلف چالاکیاں اور حیلے بہانے کرتا رہا۔ملزم ظاہر جعفر لاہور میں پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا

ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس لیب میں ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔

ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا، ٹیسٹ میں ظاہر جعفر سے 20 سوالوں کے جواب لیے گئے۔ ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا، ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی۔

ملزم ظاہر جعفر کو آج اسلام آباد پولیس لاہور لیکر آئی ، پولیس انسپکٹر عبدالستار سخت سیکورٹی میں ملزم کو لاہور لائے، ٹیسٹ مکمل ہونے کےبعدپولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لےکرروانہ ہوگئی۔

یاد رہے دو روز قبل پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے موبائل فون کا ڈیٹا برآمد کیا تھا ، جس سے اہم شواہد ہاتھ آئے ، ڈیٹا سے انکشاف ہوا کہ ملزم ماضی میں بھی کئی خواتین پر تشدد میں ملوث رہا ہے۔

خیال رہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور تین ملازمین کو بھی پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>