فون نمبر تو نہ ملا لیکن خاتون سے چہرے پر انگلیوں کے نشان مل گئے

فون نمبر مانگنا مہنگا پڑگیا۔۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے شاپنگ مال میں خاتون نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کر دی جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے شاپنگ مال میں ایک خاتون نوجوان کی درگت بنا بنارہی ہے، خاتون نے سب کے سامنے اس کو بازو سے پکڑ کر تھپر رسید کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن لاہور کے ایک معروف شاپنگ مال میں ایک خاتون شاپنگ کے لئے آئی جس پر ایک نوجوان خاتون کو چھیڑتا رہا اور اس سے فون نمبر پر مانگا جس پر خاتون کا صبر جواب دے گیا اور اس نے نوجوان کو تھپڑجڑدیئے۔

ویڈیو میں خاتون نوجوان کا بازو پکڑ کرکہتی ہے کہ میں تمہارا منہ توڑدوں گی اور بعدازاں نوجوان کو تھپڑمار کر پوچھتی ہے کہ اب نمبر مانگو گے؟ قریب کھڑے لوگ اس منطر کو دیکھ رہے ہیں جبکہ نوجوان بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے۔

نوجوان پر تھپڑوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوچکی ہے لیکن پولیس اور شاپنگ مال انتظامیہ نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی کوئی شکایت نہیں ملی جبکہ شاپنگ مال انتظامیہ کا بھی کہنا ہے کہ انکے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں، سال 2018 میں شاہدرہ چوک پر موبائل فون نمبر مانگنے پر لڑکی نے ٹریفک وارڈن کی پٹائی کر دی جس پر ٹریفک وارڈن نے بھی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

خاتون رکشے میں جا رہی تھی کہ شاہدرہ چوک کے قریب ٹریفک وارڈن نے مسکان سے موبائل نمبر مانگا۔ جس پر لڑکی نے غصے میں آکر ٹریفک وارڈن کو تھپڑ مار دیئے۔ تھپڑکھانے کے بعد ٹریفک وارڈن کو بھی غصہ آ گیا اور اس نے لڑکی مسکان پر تشدد کیا ، بعدازاں وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

اکتوبر 2016 میں گوجرانوالا میں نوجوان کو لڑکی سے فون نمبر مانگنا مہنگا پڑ گیا جس پر لڑکی نے نوجوان کا تھپڑوں سے منہ لال کردیا جبکہ نوجوان نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی اور دیکھتے ہی دیکھتے رفو چکر ہو گیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>