کراچی کی ہونہار لڑکیوں نےآرٹیفیشل انٹیلیجنس کا عالمی مقابلہ جیت لیا

کراچی کی ہونہار لڑکیوں نےآرٹیفیشل انٹیلیجنس کا عالمی مقابلہ جیت لیا

کراچی کی 7 ہونہار لڑکیوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا عالمی مقابلہ جیت لیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی لڑکیوں نے امریکہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ادارے ڈیسٹی نیشن امیجینیشن کے پروگرام امیجینیشن ایکسپیرئنسز کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

ان مقابلوں میں دنیا بھر سے 671 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 7 پاکستانیوں لڑکیوں کے گروپ ٹائٹنز نے مڈل لیول کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی مقابلہ جیتنے والے اس گروپ کی رکن رابعہ ذولفقار نے کہا کہ روبوٹ کی تیاری کیلئے ہم نے ابتدائی طور پر یوٹیوب سے رہنمائی حاصل کی اور اسی طرح ہم نے بیٹریز کو روبوٹ میں فٹ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہدف تھا کہ ہم جو بھی پراجیکٹ تیار کریں وہ سب سے مختلف ہو ہمیں 7 روبوٹس میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا اور اس کام میں ہمیں ایک مہینے کا وقت لگا۔

ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ای سروسز اینڈ ٹیکنالوجی کی سی ای او عروج سمین کا کہنا تھا کہ ہم نے بین الاقوامی مقابلوں کے ہر لیول میں شرکت کیلئے پاکستان بھر سے 15 ٹیمیں بھیجی تھیں، ہم بچوں کو وسائل فراہم کرتے ہیں باقی کام بچوں کی اپنی صلاحیتوں کا ہوتا ہے۔

  • These are the real qoum ki betian, Malala aur Sharmeen Obaid ki following karti hoi jo desh ka naam roshan karayn, lakin hamry kuch harramzaday Aafia Siddiqi type psycho ko qoum ki beti bana bana k pesh karty hayn phir khtay hayn mulk say jahalat kiyon nhi jaati


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >