معروف عالم دین قاری عبدالمتین عظمتِ صحابہؓ پر بیان دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان کے معروف عالمِ دین عظمتِ صحابہؓ بیان کرتے ہوئے انتقال کرگئے، ان لمحات کے مناظر سامنے آگئے،تفصیلات کے مطابق ممتاز اہل حدیث عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر فضائل صحابہؓ کانفرنس بیگم کوٹ میں شریک تھے، انہوں عظمتِ صحابہؓ بیان کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ جان کی بازی ہار گئے۔

ستاون سالہ عالم دین مولانا قاری عبدالمتین کو جب دل کا دوہ پڑا تو اسٹیج پر موجود علماء فوری طور پر انہیں اسپتال لے جانے لگے جہاں راستے میں ہی وہ خالق حقیقی سے جاملے، مولانا قاری عبدالمتین اصغر کے انتقال پر علما سمیت ان کے فولورز کی جانب سے اظہار تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہاہے۔

سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم ،علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ مولانا کو سعادت کی موت نصیب ہوئی،اللہ تعالی انہیں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے،مولانا قاری عبدالمتین اصغر کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،معروف عالم دین مولانا قاری عبدالمتین نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ تبلیغ میں گزاری اور مسلمانوں کو راہ راست کا پیغام دیا۔

  • معافی چاہتا ہوں میں اس کو آج تک سکھ رہنما ہی سمجھتا رہا کیونکہ اسلام میں تو مٹھی بھر داڑھی کی سنت ہے مگر اہل حدیث جانے کس کی سنت پر عمل کرتے ہیں کہ داڑھی کی کوی حد ہی نہیں ہوتی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >