ہراسانی کیس: عائشہ اکرم نے کتنے افراد کی شناخت کی؟ کتنے افراد نے اعتراف جرم کیا؟

ٹک ٹاکرہراسانی کیس: 3 ملزمان کا گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ سے دست درازی کا اعتراف

گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ سے دست درازی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، لاہور پولیس کے مطابق گرفتار 104 ملزمان میں سے 5 کو عائشہ اکرم نے شناخت کیا اور 3 نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کے مطابق شناخت کیے گئے ملزمان میں شہریار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد ، افتخار اور دیگر شامل ہیں، متاثر خاتون عائشہ نے پولیس بیان میں 12 سے 15 ملزمان کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد عائشہ ملزمان کی شناخت کرے گی، 96 ملزمان کے حوالے سے پولیس کے پاس ویڈیو شواہد موجود ہیں،جبکہ جن ملزمان کو ٹک ٹاکر نے شناخت نہیں کیا ان کی رہائی کیلئے عدالتی فیصلے کا انتظار ہے۔

عائشہ اکرم سے دست درازی کے کیس میں 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکاہے،57 ملزم مینار پاکستان میں موٹر سائیکل اور لیڈیز کیبن جلانے کے الزام میں گرفتار ہیں جنہیں مینار پاکستان کے گارڈز نے شناخت کرنا ہے۔

مینارِ پاکستان میں 14 اگست کو چار سو قریب افراد نے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں،جس کے بعد حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا،جبکہ سوشل میڈیا پر جہاں عائشہ اکرم کے ساتھ واقعے کی مذمت کی گئی وہیں متعدد افراد نے واقعہ کا ذمہ دار ٹھرایا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>