بیوی کی بے وفائی پر شوہر عدالت کی احاطہ عدالت میں خود کشی کی کوشش

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کئی پریشانیوں کے شکار نظر آتے ہیں جیسا کے کبھی لڑکی کے گھر والے ناراض تو کبھی لڑکے کے اہلخانہ بگڑ گئے،

لاہور کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے کے بعد بیوی ہی شوہر کو چھوڑ کر اپنے ماں باپ کے ساتھ چلی گئی۔

بیوی کے شوہر کو چھوڑ کر ماں باپ کے ساتھ جانے پر رضامندی ظاہر کرنے پر نوجوان کو اس قدر رسوائی کا احساس ہوا کہ اس نے عدالت کی چھت سے کودنے کی کوشش کی جسے وہاں موجود لوگوں نے پکڑ کر اس کی جان بچائی۔

متاثرہ شخص احاطہ عدالت میں دہائیاں دیتا رہا کہ میں اپنی بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں، میری بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے اب میرے زندہ رہنے کا کوئی مقصد نہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق دونوں کی کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکی کو واپس گھر چلنے پر مائل کر لیا تو وہ شوہر کو چھوڑ کر چلی گئی۔

مذکورہ واقعے میں چھت سے کود کر خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص نے بعد ازاں ضلع کچہری کی دیواروں سے بھی ٹکریں ماریں۔ وہ کہتا رہا کہ بیوی کی جدائی سے غم سے نڈھال ہوں مر جانےکو دل کر رہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >