نادیہ حسین نے شوہر کے کام پر اپنے بیان کے دفاع کیلئے مولانا طارق جمیل کا کلپ شیئر کر دیا

بیوی پر شوہر کے کام کرنا فرض نہیں ہے، اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کے اس بیان نے جہاں ہلچل مچائی وہیں نادیہ حسین نے اپنے بیان کا دفاع کرنے کیلئے پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کردیا، جس میں مولانا صاحب خواتین کے حقوق پر درس دے رہے ہیں۔

خواتین کے حقوق پر کلپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے نادیہ حسین لکھا کہ اب بولو! بیوی کی ذمہ داری شوہر کی روٹی بنانا نہیں ہے، شوہر کے اور اُس کے خاندان کے کام کرنا بیوی پر فرض نہیں ہے،شوہر کے کام ضرور کرو مگر شوق اور محبت سے، خصوصاً اُس شوہر کے جو خود اور اُس کا خاندان بھی آپ کو محبت دیتا ہو، کوئی زور زبردستی نہیں کر سکتا، اپنے لیے لڑنا سیکھیں،عورت کا اپنا الگ کمرہ، الگ گھر ہونا ہر شادی شدہ عورت کا حق ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا شوہر کے کام کرنا عورت پر فرض ہے ؟ کیا عورت کو اپنے شوہر کے کام کرنے چاہیے ؟ کیا وہ اپنے شوہر کے کام کرتی ہیں ؟ جس پر نادیہ حسین کا جوب میں کہنا تھا کہ شوہر کے کام کرنا فرض نہیں ہے، وہ اپنے شوہر کے کام کیوں کریں، اُن کا شوہر اُن کا بچہ نہیں ہے بلکہ اُن کا پارٹنر ہے،نادیہ حسین کے اس جواب پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید اور حمایت دونوں کی گئی تھی، ساتھی فنکاروں نے بھی حمایت اور مخالفت میں بیان دیئے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >