یوم دفاع : علی ظفر کا جوش، ولولے اور عزم سے بھرپور نغمہ ” میں اُڑا ” جاری
ملک کے معروف گلوکار علی ظفر نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے نیا نغمہ "میں اُڑا” جاری کر دیا۔ یہ نغمہ پاک فضائیہ کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔
گلوکار نے اس نئے نغمے کی ریلیز سے متعلق مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نیا نغمہ میں اڑا آ چکا ہے جس کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے یوٹیوب پر مکمل ویڈیو کا لنک بھی شیئر کر دیا۔
یوٹیوب لنک پر کلک کرنے سے پورا نغمہ سامنے آتا ہے جو کہ جوش، ولولے اور عزم سے بھرپور ہے۔ اس نغمے کی ویڈیو5 منٹ 26 سیکنڈز پر مشتمل ہے، اس نغمے میں خود علی ظفر بھی پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
Here is it! Enjoy!
“MEIN URA” ? ? ✈️
Watch full video ? https://t.co/2bfkF8Ysi9#MEINURA #PakistanAirForce #PakistanDefenceDay #PakistanZindabad pic.twitter.com/AiMIZyd7Qf
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 5, 2021
اس سے قبل بھی گلوکار نے پاک فضایہ کے نغمے کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نغمے میں پاکستان کی مسلح افوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر خود بھی پاک فضائیہ کی وردی میں ملبوس ہیں۔
nice