طیب اردوگان کو دلچسپ صورتحال کا سامنا، صدر سے پہلے بچے نے فیتہ کاٹ دیا

طیب اردوگان کو دلچسپ صورتحال کا سامنا، صدر سے پہلے بچے نے فیتہ کاٹ دیا

ترکی کے صدر طیب رجب اردوگان سے پہلے ان سے آگے کھڑے بچے نے فیتہ کاٹ دیا، ترک صدر نے بچے کے سر پر چپت رسید کردی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صوبہ ریزے میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شاہراہ پر تعمیر کی جانے والی نئی سرنگ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

تقریب میں ترک صدر طیب رجب اردوگان سمیت اہم حکومتی اراکین اور اہم شخصیات شامل تھیں، تقریب میں افتتاح کیلئے فیتہ ترک صدر نے کاٹنا تھا اور ان کا ساتھ دینے کیلئے منتظمین نے چند بچوں کو بھی اسٹیج پر طلب کر رکھا تھا جنہوں نے ترک صدر کے ساتھ ہی اپنی اپنی قینچیوں سے فیتہ کاٹنا تھا۔

اسٹیج پر سب تیاری مکمل تھی تقریب کے مہمان خصوصی ترک صدر اور دیگر اہم شخصیات ایک قطار میں کھڑے تھے جبکہ ان کے آگے 6 بچے قطار بنا کر کھڑے تھے۔

تقریب اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی جب ترک صدر کے فیتہ کاٹنے سے بالکل پہلے ان کے آگے کھڑے بچوں میں سے ایک نے مڑ کر ترک صدر کو دیکھا اور اپنی چھوٹی قینچی سے فیتہ کاٹ ڈالا۔

بچے کے فیتہ کاٹ کر اس کے دونوں سرے اپنے دونوں ہاتھوں میں پکڑ لیے، پیچھے کھڑے ترک صدر نے بچے کی اس حرکت پر اس کی سرزنش کرنے کیلئے آہستہ سے اس کے سر پر ایک چپت رسید کی ۔

بعد ازاں تقریب کے منتظمین نے کٹے ہوئے فیتے کی جگہ ایک نیا فیتہ لگایا اور منصوبے کے عین مطابق ترک صدر سے اسے کٹوا کر افتتاحی تقریب کو سرانجام دیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >