عجب بارات کی غضب کہانی،موبائل فون،جانور اور گاڑیوں کے تحائف

سیالکوٹ میں دلہا اور باراتیوں کولڑکی والوں کی جانب سے عمرے کے ٹکٹ، اونٹ اور بھینسوں جیسے انوکھے انعامات پیش کیے گئے، جبکہ لڑکے والوں نے بارات پر پیسوں سمیت موبائل فون اور گھڑیوں کی بارش کردی

سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں ایک شادی کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ شکل اختیار کر گئی جب دلہن کو دیے گئے جہیز کی نمائش کی گئی، جہیز میں دو اونٹ، گائے، بھینسیں، بکریاں، خرگوش، مرغیوں اور بطخوں سمیت دلہا کے چار بھائیوں اور ایک چچا کو موٹر سائیکل تحفے میں دی گئی، اس طرح دلہا کے والدین کو عمرے کیلئے تین لاکھ سے زائد جب کے دلہا صاحب کو سات لاکھ نقد سلامی دی گئی ۔
معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ لڑکی والوں کی جانب سے تمام باراتیوں میں تمام افراد کو کپڑوں کا ایک ایک جوڑا اور ایک ایک جائے نماز بھی تحفے میں دی گئی۔
اس سے قبل بارات کی روانگی کے وقت دلہے کے بھائیوں نے بارات پر پیسوں کے ساتھ ساتھ موبائل فون اور گھڑیوں کی بارش کردی


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>