ڈرامہ سیریز عہد وفا میں بھارتی پائلٹ ‘ابھی نندن’ کی انٹری

آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والی پاکستان کی سپر ہٹ ڈرامہ سیریز "عہد وفا” میں بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کا کردار سامنے آ گیا

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والا ڈرامہ عہد وفا میں دلچسپ موڑ، گزشتہ سال 27 فروری کو ائر سٹرائیک کے دوران گرفتار کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو متعارف کروایا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کی وردی پہنے اداکار ہمایوں سعید انویسٹی گیشن روم میں داخل ہونے کے بعد اپنا تعارف میجر ہمایوں کے نام سے کرواتے ہیں۔ جس کے بعد سامنے والی کرسی پر ہتھکڑی میں جکڑا اداکار خود کو ابھی نندن کے طور پر متعارف کرواتا ہے ۔

میجر ہمایوں ابھی نندن سے مخاطب ہو کر پوچھتے ہیں کہ کیا کر رہے تھے ہماری ہواؤں میں؟ جس کے جواب میں ابھی نندن کہتا ہے کہ میں آپ کو کچھ بھی بتانے والا نہیں ہوں۔ جسے سننے کے بعد میجر ہمایوں بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم مجھے سب کچھ بتاؤ گے۔ بعد ازاں ابھی نندن ڈرے ہوئے لہجے میں میجر سے باتھ روم جانے کی استدعا کرتے ہیں جسے سن کر میجر مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ابھی سے؟

یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو بھارتی ایئر فورس کی جانب سے اچانک پاکستان پر حملہ کردیا گیا تھا جسے پاک فوج کے شاہین جوانوں نے ناکام بناتے ہوئے بھارتی اور پوسٹ کے دونوں جہاز مار گرائے تھے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >