پاکستانی صحافی چاند نواب کو مشہور زمانہ رپورٹر بنانے والی ویڈیو نیلامی کیلئےپیش

پاکستان کے مشہور صحافی چاند نواب کو شہرت دلانے والی ویڈیو "کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں” بطور این ایف ٹی نان فنج ایبل ٹوکن نیلامی کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔ اس فوٹیج میں چاند نواب کو عید پر کراچی میں ریلوے اسٹیشن پر کوریج کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں چاند نواب چلتی ہوئی ٹرین کے ساتھ پی ٹی سی کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں جبکہ وہاں سے گزرنے والے لوگ بار بار ان کے سامنے سے گزر کر فریم کو خراب کرتے ہیں اس صورتحال پر چاند نواب غصہ کرتے ہیں اور کچھ لوگوں کو تو گالیاں تک دے دیتے ہیں۔

ان کی اس پی ٹی سی میں کی جانے والی کوشش سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ یہ کلپ یوٹیوب اور فیس بک پر لاکھوں ویوز لے گیا اور دیکھتے ہیں دیکھتے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک میں بھی مشہور ہو گیا۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر اس قدر مشہور ہوا کہ اسے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں کاپی کیا گیا اور اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا کردار ادا کرتے ہوئے اسی منظر پر فلم میں اداکاری کی۔

نجی نشریاتی ادارے کے مطابق چاند نواب کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ویڈیو کو کاپی کے طور استعمال کرنے کے لیے کبیر خان نے ان کو رائیلٹی دینے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ وعدہ آج تک وفا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی کے دوران فمبل ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں تاہم میری غلطیوں کو لوگوں نے پی ٹی سی کو بہترین بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا۔ اسی لیے اس فوٹیج نے مجھے راتوں رات مشہور بنا دیا۔

اس ویڈیو کو آن لائن پلیٹ فارم پر نیلامی کیلئے ابتدائی طور پر 20 ایتھریم ٹوکن یعنی 64 ہزار 713 ڈالر میں پیش کیا گیا ہے، یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ اس این ایف ٹی کی بولی 20 ایتھریم سے شروع ہو گی اور کہاں تک جائے گی ابھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

اس ویڈیو کی ڈسکرپشن میں لکھا گیا ہے کہ میں چاند نواب صحافت سے وابستہ رپورٹر ہوں ، سال 2008 میں یوٹیوب پر میری ویڈیو سامنے آئی جس میں میں ایک ریلوے اسٹیشن پر عید کے تہوار کی خبر دے رہا ہوں ، میری جھنجھلاہٹ ، غصے پر مبنی تاثرات کو فیس بک پر لاکھوں ویوز ملے اور وہ ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

2016 میں میری مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب فلمساز کبیر خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں نواز الدین صدیقی کی صورت میں میرا کردار تخلیق کیا ، اس سے مجھے راتوں رات شہرت ملی اور ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے خاص طور پر بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور بجرنگی بھائی جان کی دیگر کاسٹ کی طرف سے بہت زیادہ محبت اور تعریف ملی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >