بھارت میں محافظ ہی قاتل بن گئے

بھارت میں محافظ ہی قاتل بن گئے

توقیر احمد


شہریت بل میں ترمیم کے خلاف احتجاج میں پولیس بھی حکو مت کی ہمنوا بن گئی،

شہریت ترمیمی بل پر جہاں ایک طرف آدھا بھارت سراپا احتجاج ہے، وہیں حکومت مشینری بھی پوری قوت سے مظاہرین اور خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف چڑھ دوڑی ہےبھارتی ریاست اتر پردیش میں شہریت بل کے خلاف ہونے والے احتجاج میں گجرات فسادات کی طرح پولیس ہی لوگوں کو دھمکانے لگی

ریاست اتر پردیش کے علاقہ مظفر نگر کی مسلمان خاتون نے غیر ملکی میڈیا کو اپنا گھر اور گاڑی دکھاتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ رات کو چند باوردی اور بے وردی پولیس اہلکار انکے گھر داخل ہوئے اور انکے گھر توڑ پھوڑ کیپولیس والے نعرے لگا رہے تھے اور انکے اہل خانہ کو زد کوب کر رہی تھے، انکا کہنا تھا کہ وو لوگ ہمیں مسلسل دھمکا رہے تھے

یاد رہے کہ مودی سرکار کے متنازع شہریت ترمیمی بل کی وجہ سے بھارت کی کی ریاستوں اور خاص طور پر تعلیمی اداروں میں احتجاج شروع ہو گیا تھا جو دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>